اضلاع میں نئے سی ای اوز ایجوکیشن تعینات

اضلاع میں نئے سی ای اوز ایجوکیشن تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے چھ اضلاع میں نئے سی ای اوز ایجوکیشن تعینات کر دئیے ہیں۔ ان میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی ڈی ای اوملتان سٹی حافظ قاسم کو سی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

 ای او ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی تعینات کیا گیا ہے ،ان کے علاوہ اورنگ زیب کو سی ای او منڈی بہاءالدین، عبدالرزاق ڈی ای او لودھراں کو سی ای او لودھراں،محمد اسماعیل کو سی ای او چنیوٹ اور چوہدری ذوالفقار کو سی ای او خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔محمد سجاد اسلم کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

تعینات

مزید : ملتان صفحہ آخر