حنیف پتافی کا گندم خریداری مرکز ‘ تونسہ میں رمضان بازار کا دورہ

حنیف پتافی کا گندم خریداری مرکز ‘ تونسہ میں رمضان بازار کا دورہ

 ڈیرہ غازیخان ( سٹی رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی)مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا مرکز خرید گندم شاہ صدر دین کا اچانک دورہ۔ انہوں نے گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا مخصوص آلات کے ذریعے گندم کی نمی چیک کی سنٹرزکوآرڈینٹرز ،عملہ اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے . انہوں نے مراکز پر کاشتکاروں کو فراہم سہولیات کا (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

بھی جائزہ لیاکاشتکاروں نے فوڈ انسپکٹر اورمحکمہ خوراک کے عملہ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔کاشتکاروں کے مسائل کے فوری ازالہ کے لیے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خوراک کو فوری احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں مشیرصحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے رمضان بازارتونسہ سٹی میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر نوید حسین دیرتھ و دیگرموجود تھے مشیر صحت نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے سبسڈی کی حامل اشیاءکی خرید و فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات ، اشیائے ضروریہ، سبزیوں، پھلوں اور دالوںکے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت صحیح معنوں میں لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے اور خریداری میں مصروف لوگوں نے اشیاءکے معیار اور قیمتوں پر اطمینان کااظہار کیا ہے 

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر