پہلا روزہ‘ شدید گرمی ‘ سکولوں میںطالبات وطالبات کی حالت غیر 

پہلا روزہ‘ شدید گرمی ‘ سکولوں میںطالبات وطالبات کی حالت غیر 

ملتان(سٹاف رپورٹر)پہلے روزہ میںشدید گرمی نے سکولوں میںطلباو طالبات کی حالت خراب کردی ، متعدد سکولوں میں طلبا کو طبی امداد دی گئی ، تفصیل کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے روزے کو شدید گرمی کی لہر نے طلباو طالبات اور اساتذہ کی حالت خراب کردی ، دوپہر کے وقت شدید لو نے (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

 بچوں کے ہوش گم کردئے ،مضافات کے سکولوں میں متعدد طلبا وطالبات کو حالت خراب ہونے پر طبی امداد دی گئی اور اعلیٰ حکام کو اس کی رپورٹ بھی ارسال کی گئی ۔ طلبہ کے والدین نے اس صورت حال میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی شروع ہوچکی ہے‘ طلبا پر رحم کیا جائے اورسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔

حالت غیر

مزید : ملتان صفحہ آخر