رحیمیار خان ‘ قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ‘ پولیس ڈیل میں شامل

رحیمیار خان ‘ قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ‘ پولیس ڈیل میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پھندا سے لٹکی ہوئی خاتون کی برآمد ہونے والی لاش کاپولیس نے 174کی کارروائی کرتے ہوئے سسرالیوں سے ملی بھگت کرکے خودکشی ظاہر کردی، والد کاالزام، سسرالیوں نے ان کی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔ مطابق تفصیل کے مطابق چند روز قبل اقلیتی برادری (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )


سے تعلق رکھنے والی انتیا مائی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی برآمد کرلی اور خودکشی کارنگ دیکر 174کی کارروائی کرتے ہوئے ورثاءکے حوالے کردی، جس پر اقلیتی برادری کی مرنے والی انیتامائی کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی انیتا مائی کی کچھ عرصہ قبل نند رمیشا مائی اور ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس کے شوہروجیش رام نے اسے تشدد کانشانہ بناڈالا اورموقع پاکر اس کی بیٹی انیتا مائی کا گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا قتل کو چھپانے کی خاطر انیتا مائی کی لاش کو گلے مےں پھندا کر دیکر لٹکا دیا اور خودکشی ظاہرکردی اور پولیس تھانہ اسلام گڑھ سے ملی بھگت کرتے ہوئے خودکشی کا رنگ دیتے ہوئے174کی کارروائی کے بعد انیتا مائی کی لاش ان کے حوالے کردی، جس پر مقتولہ انیتا مائی کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او عمرفاروق سلامت، ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف سے انصاف اور سسرالیوں کے خلاف قتل کے مقدمہ کااندراج کا مطالبہ کیا ہے ۔
خودکشی کا رنگ