حکومت کا پہلا سال مشکل ‘ نئے بلدیاتی سسٹم سے اصلاحات آئینگی ‘ زوار وڑائچ

حکومت کا پہلا سال مشکل ‘ نئے بلدیاتی سسٹم سے اصلاحات آئینگی ‘ زوار وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قطب پور (نامہ نگار )حکومت میںپی ٹی آئی کا پہلا سال کٹھن اور دشوار تھا ۔نئے بلدیاتی نظام سے اصلاحات آئیں گی۔اختیارات گراس روٹ لیول تک منتقل کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔ڈیمز کی تعمیر ناگزیر عمل بن چکا ہے ۔بعض سیاسی قوتیں رکاوٹیں کھری کرنے کی کوشش کر (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )


رہی ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے من و عن انجام تک پہنچیں گے سیاسی قدرتی آفات کے باوجود گندم کا خریداری ہدف جلد پورا کر لیں گے ۔کاشتکار پریشان حال کسی قسم کی کرپشن کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔عملہ اپنا رویہ درست رکھے ۔رمضان بازار کا مقصد عوام کو سستی اشیاءخوردو نوش کی فراہمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار وڑائچ نے مقامی مرکز گندم خرید کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ان کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن شاہ ،رانا محمد حنیف فوڈ گرین انسپکٹر نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کروائی ۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے مسائل بھی دریافت کیے جبکہ رمضان بازار میں اشیاءخودردونوش کے معیار کو بھی چیک کیا اور عملے کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں ۔ان کے ہمراہ میاں اکبر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ،راﺅ عمر جاوید ،شفقت رسول ڈوگر صدر بار ایسوسی ایشن دنیاپور ،مدثر نذیر ایڈوکیٹ ،محمد علی انجم تھے ۔
زوار وڑائچ