حکومتی اقتصادی اصلاحات کا ماڈل خوش آئندہ تعاون کیلئے تیار ہیں ،اسلامی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر حجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ 40 سال سے ملک کرکام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر بیندر حجر نے کہا کہ ان کا بینک پاکستان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، انوویشن، ویلیو چین، اکنامک ایمپاور(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
منٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے ، حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کا جو ماڈل پیش کیا گیا وہ خوش آئند ہے۔ انہوںنے اس موقع پر تاجر بردری کے ساتھ ایک نیا ترقیاتی ماڈل بھی شیئر کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے ڈاکٹر بیندر حجر اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ بینک نے اب تک پاکستان کو مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے 12ارب ڈالر سے زائد کی فنڈنگ کر چکاہے جو قابل تعریف ہے کیونکہ اس سے ہماری معیشت کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، جامشورو پاور سٹیشن اور کاسا 1000سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کو فنانسنگ فراہم اور معیشت کو بہتر کرنے کی کوششوں میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، خالد جاوید، طارق صادق، خالد اقبال ملک، شیخ عامر وحید، محسن خالد، شعبان خالد، خالد ملک، محمد احمد اور دیگر نے وفد کو مختلف کاروباری مصنوبوں کے بارے میں بتایا جن میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ ان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔
ترقیاتی بینک