کسٹم اینٹی سمگلنگ کاکریک ڈاﺅن ‘ 1 کروڑ 89 لاکھ مالیت کی گاڑیاں ‘ سامان ضبط

کسٹم اینٹی سمگلنگ کاکریک ڈاﺅن ‘ 1 کروڑ 89 لاکھ مالیت کی گاڑیاں ‘ سامان ضبط

ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کی ٹیموں نے شہر سمیت مختلف علاقوں میں متعدد کاروائیوں کے دوران ایک کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد طاہر اقبال کی نگرانی میں ٹیم نے میانچنوں کے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

 قریب سیب کی 1695 پیٹیوں سے لوڈ کنٹینر ضبط کرلیا ہے فریش سیب اور ہیوی وہیکل کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے اسی طرح انسپکٹر الطاف کریم کی نگرانی میں ٹیم نے شادن لنڈ میں کاروائی کرتے ہوئے ہنڈا سیوک کار ماڈل 2004ءضبط کرلی ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے انسپکٹر محمد سلیم کی نگرانی میں ٹیم نے سوزوکی سویفٹ کار ماڈل 2007ءضبط کرلی ہے جس کی مالیت 16 لاکھ روپے جبکہ سینئیر انسپکٹر عبدالصمد کی نگرانی میں ٹیم نے قیصر پور راواں سے ٹویوٹا ہائی لکس سرف ڈالہ ماڈل 1996ءمالیت 18 لاکھ روپے اور چوک میتلا سے سمگلڈ ہینو فریم ماڈل 2011ءمالیت 40 لاکھ روپے ضبط کرلیا ہے اور مزید کاروئی کا آغاز کردیا ہے کسٹم حکام کے مطابق رواں ماہ کی پہلی بڑی کاروائی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر