ایک کروڑ نوکر یاں دینے کاوعدہ خواب‘ حکومتی آپریشن سے 30 لاکھ افراد بیروزگار

ایک کروڑ نوکر یاں دینے کاوعدہ خواب‘ حکومتی آپریشن سے 30 لاکھ افراد بیروزگار

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) رہنماءپیپلز پارٹی و سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی گاڑی دلدل میں پھنس گئی ہے وہ قوم کی گاڑی کو کیسے منزل تک پہنچائے گی حکومتی گاڑی کا پہیا ایک ہی جگہ گھوم رہا ہے کوئی فاصلہ طے نہیں ہو رہا۔ موجودہ حکومت نے نوجوانوں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کو سب سے زیادہ مایوس اور پریشان کیا ہے ایک کروڑ نوکریاں دےنے کا وعدہ کرنیوالوں نے اب تک 30لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور ہزاروں کو بے گھر کردیا ہے عوام تیزی سے سطح غربت کی لکیر سے نیچے گر رہے ہیں مہنگائی،بےروزگاری اور مایوسی نے عوام کی نیند حرام کر دی ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و رہنماءپیپلز پارٹی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے پرسنل سیکرٹری محمد ناصر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے یوتھ کو جو توقعات تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں حکومت کیطرف سے ایک کروڑ نوکریاں دےنے کی بات لکیر برآب ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوانوں کو مایو س نہیں کرے گی نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں دنیا میں پاکستان اس حوالے سے خوش قسمت ترین ملک ہے کہ اسے جیئس ترین نوجوان میسر ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں ہو رہا انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد نوجوان اپنی تعلیم مکمل کرکے یونیورسٹیوں سے فارغ ہو رہے ہیں مگر انکی نوکریوں اور روز گار کا کوئی بندوبست نہیںان حالات میں پیپلز پارٹی نوجوانوں کےلئے شجر سایہ دار بنے گی اور انہیں مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی روشنی دے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر