رمضان المبارک ‘ ایس ایچ اوز کو 3 سے شام5 بجے تھانوں میں بیٹھنے کی ہدایت

رمضان المبارک ‘ ایس ایچ اوز کو 3 سے شام5 بجے تھانوں میں بیٹھنے کی ہدایت

ملتان(وقا ئع نگار )آئی جی پنجاب کا رمضان المبارک کے مہینے میں صوبہ بھر کے تھانوں میں بیٹھنے کے اوقات کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ریجنل و ضلعی پولیس سربراھان کو ایک مراسلہ جاری کردیا ہے۔جس میں ہدایت کی گئی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہے کہ اب پنجاب کے تھانوں کے ایس ایچ اوز دن چار بجے سے لیکر چھ بجے تک تھانوں میں سائلین کے مسائل سننے کیلئے نہیں بیٹھے گے۔بلکہ وہ رمضان المبارک میں اب روزانہ دن کے اوقات تین بجے سے شام پانچ بجے تک تھانوں میں بیٹھا کریں گے۔اور سائلین کے مسائل سنے گے۔احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔بصورت دیگر محکمانہ کاروایی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر