خریداری مرکز سے گندم کی لوڈ ٹرالیاں واپس ‘ کسانوں کا مظاہرہ
کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان)حکومتی ناقص پالیسیاں گندم خریداری مراکز پر تذپرلیل کسانوں کالیہ کروڑ روڈ بلاک کرکے احتجاج تفصیلات کے مطابق کروڑلعل عیسن وگردونواح میں شدید بارشوں وڑالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی جس سے گندم کے دانوں کی رنگ کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ساتھ ساتھ دانہ بھی ڈائمج ہوا حکومت کی جانب سے ناقص حکمت عملی کے باعث بارشوں وڑالہ باری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار نہ دیا گیا جس کے بعد اب کسانوں کی گندم خریداری مراکز پر تذلیل ہونے لگی گزشتہ روز گندم خریداری سنٹر کروڑلعل عیسن فوڈ سنٹر انتظامیہ کی جانب سے گندم کی رنگت کالی اور دانہ ڈائمج ہونے کی وجہ سے گندم سے لوڈ درجنوں لوڈ ٹرالیوں کو ریجکٹ کردیا گیا جس پر کسانوں نے لیہ کروڑ روڈ بلاک کردیا جس کے بعد ہنگامی طور پر ڈی ایف او اور بعد میں ڈی ڈی فوڈ کروڑ سنٹر پر پہنچے مگر تمام تر افسران بالا کی آمد زبانی جمع خرچ کے علاوہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے جس سے کسانوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے فوٹ سنٹر کروڑ پر دوسرے روز بھی خریداری نہ کی گئی ۔