کالے یرقان میں مبتلا مزید دو خواتین جاں بحق ‘ 5 متاثرین ہسپتال منتقل

کالے یرقان میں مبتلا مزید دو خواتین جاں بحق ‘ 5 متاثرین ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بدستور جاری، مزید دو خواتین ہسپتال مےں دم توڑگئی،2خواتین(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سمیت 5متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق اقبال آباد کی رہائشی50 سالہ بشری بی بی اور شہباز پور روڈ کی52سالہ فرحت مائی کو کالے یرقان مےں مبتلا ہونے پر ورثاءنے انتہائی تشویشناک حالت مےں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ5متاثرین جن میں ظاہرپیر کی رہائشی60سالہ ممتاز بی بی، جمالدین والی کی55سالہ آمنہ بی بی، چک56پی کا65سالہ محمد منور، چک123پی کا52سالہ عمرخان اور خانپور کارہائشی40سالہ بشیر احمد شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالا یرقان