حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت ریلیف دیگی ‘ جہانزیب کھچی
وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ رمضان بازار میلسی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مختلف سٹالوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیااورپھلوں ، سبزیوں ،کر یانہ ،چکن ، گوشت ،مشروبات ، آٹا ، چینی ، گھی کے سٹالوں تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
جہانز یب خان کھچی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور آٹے کی فراہمی کو بہتربنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا کہ حکو مت پنجاب ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خوردونوش پر ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار رمضان بازاروں پر خود فوکس کئے ہو ئے ہیں اور وہ ماہ رمضان میں مختلف شہروں کے دورے کر کے رمضان بازار کو چیک کریں گے تاکہ رمضان بازاروں سے عوام کو حقیقی طور پر ریلیف مل سکے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ میں19اشیائے پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ آٹا ،گھی ، چینی پر فی کلو گرام 10روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔بعدازاںصوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈ ز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہو لتوں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ادویات کے سٹور میں جا کر ریکار ڈکی جانچ پڑتال کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مزید ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے۔ حکو مت پنجاب صحت کی سہو لیات کی فراہمی پر خصو صی توجہ دے رہی ہے ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، عالمگیر خان کھچی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عطا ءالرحمن اور دیگر آفیسر ز مو جود تھے۔ دریں اثناءصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب حکو مت نے بہترین لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کر ایا ہے جس کے تحت عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اور گراس روٹ لیول پر تر قی کا آغاز ہو گا ۔نئے سسٹم کے تحت ویلج کونسل متعارف کرائی گئی ہے اور ہر ویلج کونسل کو براہ راست فنڈ فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گاﺅں کے ترقیاتی کام خود کروا سکیں انہوں نے ان خیالات کااظہار بلدیہ ہال میلسی میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، عالمگیر خان کھچی اوردیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مز ید کہا کہ نئے لوکل سسٹم شہر اور دیہی علاقوں کو الگ الگ کر دیا گیا ہے جس سے زیادہ بہترانداز سے تر قی ہو گی اور ایسے دیہی علاقے جو کافی عرصے سے نظر انداز تھے وہاں بھی تر قی کا آغاز ہو گا صوبائی وزیر نے مز ید کہاکہ حکو مت پنجاب نے عارضی طور پر لوکل گورنمنٹ کے اداروں ایڈ منسٹریٹرز تعینات کر دیئے ہیں ۔جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس دورانیہ میں ایڈ منسٹریٹر عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کر یں گے ۔اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا ۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ تحصیل میلسی میں بہت سے تر قیا تی کام کر نے ضر ورت ہے میلسی کا فی عرصے سے پسماندہ علاقہ ہے میلسی شہر میں ایک خوبصورت پارک بنایا جا ئے گا جس سے شہریوں ایک بہترین تفریحی فراہم ہوگی انہوں نے مز ید کہا کہ میلسی شہر کے سیوریج سسٹم پر کام جاری ہے جس سے شہر یوں کو ایک بہتر سہو لیات میسر آئے گی ۔صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی نے مز ید کہا کہ موجودہ حکومت بہت جلد عوام کو بہترین ریلیف فراہم کرنے میں کا میاب ہو جائے گی ۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہم میلسی کے لئے اچھے پراجیکٹ لے کر آئیں گے جس سے تعمیر و تر قی کے ایک نئے دور کاآغاز ہو گا ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے ادا کریں اور عوام کے لئے اپنے دفاتر کے دوازے کھلے رکھیں تاکہ شہریوں کو افسران سے ملنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔اور افسران دفاتر میں اپنے حاضری کو یقینی بنائیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے تاجر برداری سے کہا کہ وہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میںرکھنے میں اپنا کر دار ادا کریں ۔اوراس مہینے میں عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ میلسی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مختلف ترجیحا ت کا تعین کیا گیا ہے جن میں سٹریٹ لائٹس کے سسٹم کو بہتر کر نا ،پارکوں کی بحالی اور تزئین وآرائش ،میلسی کے سلاٹر ہاﺅ س کو شہر سے باہر منتقل کر کے ایک آرٹ آف دی سٹیٹ سلاٹرہاﺅس بنا یا جائے گا ۔ واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل کوحل کر نا شامل ہے ۔تاکہ شہریوں کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔
جہانزیب کھچی