واٹر مینجمنٹ سپروائزر رشوت لیتے گرفتار ملزم محمد ارشد اینٹی کرپشن حوالات منتقل
ملتان(وقا ئع نگار ) واٹر منیجمنٹ کا سپروائزر 20 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیابتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ شہری کی درخواست پر خانیوال میں ٹرپ ریڈ کیا اور سپروائزر واٹر منیجمنٹ اینڈ اگریکلچرل فارمز محمد(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ارشد کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کو اینٹی کرپشن حولاات منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔