ملتان اور نواحی علاقوں میں آپریشن ‘ 3 سوڈا واٹر پوائنٹس سیل ‘ متعدد کو جرمانے

ملتان اور نواحی علاقوں میں آپریشن ‘ 3 سوڈا واٹر پوائنٹس سیل ‘ متعدد کو ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاءکے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 3سوڈاواٹر یونٹس کو سر بمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

 صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائدکیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میںکارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مس برانڈنگ ، مضر صحت اجزاءکے استعمال،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،لائسنس کی عدم دستیابی، ناقص صفائی پر شاہد سوڈاواٹر،اسماعیل سوڈاواٹر اورخلیل سوڈاواٹر فیکٹریز کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ملتان، خانیوال،وہاڑی، بہاولپور اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاءکی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈا تھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاءتلف کی گئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر