رحیمیار خان ‘ دو کمسن بچوں ‘ لڑکی کو آگ لگ گئی ‘ تینوں کی حالت تشویشناک

رحیمیار خان ‘ دو کمسن بچوں ‘ لڑکی کو آگ لگ گئی ‘ تینوں کی حالت تشویشناک

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)چولہوں کے نزدیک کھیلنے اور کھانا کھانے کے دوران دو کمسن بچوں اور لڑکی کے کپڑوں مےں آگ لگنے کے باعث 45 فیصد جھلس کر شدید زخمی، تفصیل (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی5سالہ فضاءبی بی، لیاقت پور کی 4 سالہ سنہیا اسماعیل اور جیکب آباد(سندھ) کی رہائشی 14سالہ شمشاد بی بی کو چولہے کے نزدیک کھیلنے اور کھانا کھانے کے دوران اچانک کپڑوں مےں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ مےں وہ 45فیصد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، ورثاءنے آگ پر قابو پاکر تینوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود فضاءبی بی، سہنیا اسماعیل اور شمشاد بی بی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر