رحیمیار خان ‘ چوک میتلا ( بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ) حادثات میں 2 افراد جاں بحق ‘ والد کی ڈانٹ پر نوجوان کی خودکشی ۔ رحیمیارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق تیز رفتار بولان وین نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کچل ڈالا، موقع پر جاں بحق، ڈرائیور فرار، بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی اعجاز احمد نے پولیس کو اپنی شکایت مےں بیان کیا کہ اس کا بھائی علی رضا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ مےں جارہا تھاکہ اسی دوران تیز رفتار بولان وین جسے ملزم ڈرائیور ساجد علی غفلت سے چلا رہاتھا جس نے اس کے بھائی کی موٹر سائیکل روند ڈالا جس کے نتیجہ مےں بھائی علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا، ڈرائیور وین چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ بھائی اعجازاحمد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ رقم ادھار لیکر واپس نہ کرنے پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 19سالہ نوجوان نے گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔4خواتین سمیت5افراد کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق بستی جمیل آباد موضع بھٹہ شیخاں تحصیل خانپور کارہائشی19 سالہ محمد معین نے قریبی تعلق دار سے کچھ عرصہ قبل رقم ادھار لی اور بعد ازاں واپس نہ کی، جس پر قریبی تعلق دار نے اس کے والد عبدالغفار کو شکایت لگادی والد عبدالغفار نے اپنے بیٹے محمدمعین کو بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر ہوکر اس نے گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاءنے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدمعین جسم مےں زہر پھیل جانے باعث جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5 افراد جن مےں ہیڈ ملکانی کی رہائشی16سالہ رابعہ بی بی، چک111پی کی19 سالہ رضیہ بی بی، سہجہ کی 25سالہ کرن بی بی،گڈو (سندھ) کی رہائشی60سالہ غلام جنت اور چک224پی کا28سالہ غفار علی شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق کار اور بس میں تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈکے بعد ہسپتال منتقل کر دیا تفصیل کے مطا بق اڈہ محمود آباد نزد چوک میتلا تیز رفتارر بس کار سے ٹکرا گئی قاری شبیر احمد سکنہ شجاع آباد ملتان موقع پر جاں بحق ہو گیا اور مولانا شبیر احمد سکنہ ملتان اجمل ولد محمد رفیق عمر 25سال سکنہ ٹبہ سلطان پور عبدالرشید ولد عبدالستار عمر23سال سکنہ ملتان قاری خالد محمود ولد محمد رمضان عمر 40سال سکنہ ملتان زخمی ہو گئے جن کو 1122ریسکیو نے فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔
حادثات