ٹرمپ کے سابق پرسنل اٹارنی مائیکل کوہن جیل پہنچ گئے
واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے طویل عرصہ تک رہنے والے سابق پرسنل اٹارنی مائیکل کوہن کی تین سال قید کی سزاگزشتہ روز شروع ہوگئی جب انھیں جیل پہنچا دیا گیا انھیں دسمبر2018میں کئی جرائم میں مجرم پایا گیا تھا،جن میں انتخابی مہم کے دوران مالیاتی خلاف ورزیاں اورٹیکس چوری کے الزامات شامل تھے۔