طاہر مقبول 21مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق ایم ڈی طاہر مقبول کو21مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے ۔احتساب عدالت میں نیب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق ایم ڈی کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے اپنی اپنی تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کیں اور گورنمنٹ کو بھاری نقصان پہنچایا،من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے، ملزم سے تفتیش کرنی ہے اور اس کے قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے ،اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت میں ملزمان کے وکیل اس کی مخالفت کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔