کاہنہ میںشہری کو قتل کرنے والے 7ملزمان بری کرنے کا حکم

کاہنہ میںشہری کو قتل کرنے والے 7ملزمان بری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے تھانہ کاہنہ کے اندر دوران پنچائیت گولی مار کر شہری کو قتل کرنے والے 7ملزمان بری کرنے کا حکم جاری کردیاہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان پر الزام ثابت نہیں ہو سکا ،گواہان کے بیانات میں تضاد تھا، ملزمان کے خلاف 2014 میں تھانہ کاہنہ پولیس نے دوران پنچائیت شہری محمد فیاض کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کررکھاتھا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوںنے لڑائی جھگڑا کیس میں فریقین کو بلایا تھا وہاں معاملہ بگڑ گیا اور گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے محمد فیاض گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا۔
، فاضل جج نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر مذکورہ تمام ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -