(ن) لیگ کا ”بڑا شو“،ریلی میں 35ہزار سے زائد کارکنوں کی شر کت

(ن) لیگ کا ”بڑا شو“،ریلی میں 35ہزار سے زائد کارکنوں کی شر کت

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کی نئی تنظیم نوازشر یف کی جیل روانگی کے موقع پرلاہور میں ”بڑا شو‘کر نے میں کامیاب ہوگئی‘ریلی میں 35ہزار سے زائد افراد کی شر کت‘پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان اور لاہور کے صدر پرویز ملک تمام معاملات کی نگرانی کرتے رہے‘دوسرے شہروں سے (ن) لیگ کی نہ ہونے کے برابرشر کت۔پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق منگل کے روز نوازشر یف کی جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل روانگی کے موقعہ پر صرف شنگھائی چوک میں 20ہزار کے قر یب کارکنان موجود رہے جبکہ نوازشر یف کے ہمراہ جاتی امراء سے بھی جیل کیلئے کارکنوں کی بڑی تعدادریلی شر یک میں ہوئی تاہم (ن) لیگ کی جانب سے دوسرے شہروں سے کارکنوں کو لاہور کی ریلی میں شر کت کی باقاعدہ دعوت نہیں دی گئی تاہم بعض کارکنان اپنی طور پر شر کت کیلئے آئے۔

(ن)لیگ کا بڑا شو

مزید : صفحہ اول