شریف خاندان ڈرکر بھاگنے والا نہیں، الزامات لگانیوالے بے نقاب ہو گئے: شہباز شریف

شریف خاندان ڈرکر بھاگنے والا نہیں، الزامات لگانیوالے بے نقاب ہو گئے: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف خاندان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ہم الزامات سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنی جرات و بہادری سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک دلیر، سچے، نڈر اور پاکستان کے حقیقی قائد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا، ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔ انہوں نے کہاکہ جلد وطن واپس لوٹوں گا، سیاسی مخالفین ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا، ہمیں بنانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔انہوں نے کہاکہ جیل کے یہ دروازے نواز شریف کو عوام سے زیادہ عرصے تک دور نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان نواز شریف کو دوبارہ رہائی پر خوش آمدید کہنے کو بے تاب رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو اپنے قائد کو جیل تک الوداع کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کے خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ معزز اور مخلص پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کارکن حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے قائد اور پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -