پنجاب،24گھنٹے میں952ٹریفک حادثات،605افراد شدید زخمی

پنجاب،24گھنٹے میں952ٹریفک حادثات،605افراد شدید زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 952 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس مےں 605افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمےں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات 399 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 24 مسافر 503 اور 163 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 289متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد102حادثات میں112متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1065متاثرین میں815مرد اور250خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں195فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور599افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ271زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں710موٹر سائیکلز،141آٹو رکشے،86موٹر کاریں،56وین14مسافربسیں،27ٹرک اور136دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی