اسد عمر اور علی نواز اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے سے رو ک دیا گیا

اسد عمر اور علی نواز اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے سے رو ک دیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمراور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کو بغیر شناختی کارڈ دکھائے اسلام آباد ہائی کورٹ داخلے سے روک دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دونوں ایم این ایز اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا اور ان سے کہا کہ گیٹ کے ساتھ بنے کاؤنٹر پر جائیں اور شناختی کارڈ دکھا کر عدالت جانے کے وزیٹر کارڈ حاصل کریں۔ جس پر اسد عمر او ر علی نواز اعوان نے شناختی کارڈ دکھا کر وزیٹر کارڈ حاصل کئے جس کے بعد انہیں عدالت کے اندرجانے دیا گیا۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول