بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی ، 13طالبان ہلاک

بغلان میں افغان فورسز کی کارروائی ، 13طالبان ہلاک

پل خمری(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوںکے دوران 13طالبان ہلاک ہوگئے،فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اپریشن فوج کے خصوصی دستے نے کیا تھا،جو دند غوری کے علاقے میں کیا گیا ،اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں13طالبان ہلاک ہوگئے،فوج کے ترجمان عباس توکلی نے بتایا ہے کہ نیٹو کی قیادت نے اس کاروائی میں مشاورت فراہم کی کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی