چین میں کوئلے کی چھوٹی کانیں بند کرنے کا منصوبہ
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر کوئلے کی مزید کئی چھوٹی کانیں بند کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، اس سے کوئلہ نکالنے کی سالانہ استعداد 3لاکھ ٹن کم ہوجائے گی سرکاری بیان کے مطابق جو کانیں بند کی جارہی ہیں وہ حفاظتی اور ماحولیاتی معیار پر پوری نہیں اترتی تھیں تاہم حکام کوئلے کی ان کانوں کی امداد جاری رکھیں گے، جو وسائل میں اضافے اور حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہونگی۔ایسی کانوں کی استعداد میں اضافہ کیاجائےگا، کوئلے کی کانیں بند کرنے کے باعث فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔