چاند کی رویت کا تنازع حل کرنے کیلئے 5رکنی تکنیکی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈرکیلئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی جو اگلے 5 سال کیلئے رمضان المبارک، عیدالفطر اور محرم کے حوالے سے درست تاریخ کا تعین کرے گی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے چاند کے تنازع کے حل کیلئے قائم کمیٹی میں شامل ناموں کا اعلان اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سائنٹفک ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینر ہیں، محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد شامل ہیں جبکہ سپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق چاند کے تنازع کے حل کیلئے قائم کمیٹی آئندہ 5 سال کیلئے رمضان، عیدین اور محرم کی تاریخوں کا 100 فیصد درست تعین کرے گی۔
تکنیکی کمیٹی