ماں کے قاتل بیٹے ملزم وقاص سمیت5ملزم بری

ماں کے قاتل بیٹے ملزم وقاص سمیت5ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ماں کو قتل کرنے والے بیٹے ملزم وقاص سمیت5ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عاصم منصور نے ملزم وقاص کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کرنے کا حکم جاری کیاہے ،تھانہ گارڈن ٹاﺅن پولیس نے2017ءمیں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کراپنی سگی ماں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
،ملزم کی نانی رشیدہ بی بی اس کیس مدعیہ تھیں، جنہوں نے ملزم پر جائیداد کے لئے اپنی ماں کو قتل کرنے کا الزام کے تحت مقدمہ درج کروارکھاتھا ،عدالتی سماعت کے موقع پر مدعیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے قتل ہوتے نہیں دیکھا ،وہ وقوعہ کے وقت اپنے کمرے میں سو رہی تھی ،عدالت نے وکلاءکے دلائل اور مقدمہ کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد مقدمہ میں مرکزی ملزم ملزم وقاص اورشریک ملزمان اس کے دوست عمران ،ارشد، عدنان اور اظہر کوبھی بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -