لاہور لیڈز یونیورسٹی حملہ کیس ، 9ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لاہور لیڈز یونیورسٹی پر حملے کیس میں ملوث 9 ملزمان کی ضمانت کی عبوری درخواستوں میں11مئی تک توسیع کردی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے پروین کوثر، ظہور وٹو سمیت 9 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ،ملزمان پر توڑ پھوڑ اور عملے پر تشدد کرنے کا الزام ہے ،تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے،ان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی جائے جس پر فاضل جج نے عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔