جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن،64ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن،64ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہواشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹاﺅن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن ڈویژن کی زیرِنگرانی اقبال ٹاﺅن ڈویژن پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران 64ملزمان گرفتار کر لیئے۔ اسلحہ کے خلاف کا رروائی کے دوران 5ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے 4پسٹلز، 1 بندوق اور گولیاںبرآمدکی گئیں ۔
منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 کلو 7 00گرام چرس اور150 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خٰیانت ،دھوکہ دہی،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 9اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔18 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ہوائی فائرنگ، کرایہ داری اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر21 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -