سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ نے ماہِ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ نے ماہِ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ نے ماہِ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق سٹی ڈویژن کے تمام تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی، اسلحہ کے خلاف کارروائی و دیگر جرائم میں ملوث 762 ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 108 پسٹلز ، 15 رائفلز اور 1012 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے47 کلوگرام سے زائد چرس،3 کلوگرام ہیروئن،1کلو بھنگ اور2572 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔خفیہ اطلاعات ملنے پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 128 قمار بازوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دا¶ پر لگی لاکھوں روپے نقدی برآمد کی گئی ۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 41 ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 6689 پتنگیں اور بھاری مقدار میں ڈور برآمد کی گئیں۔

لاﺅڈسپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 273 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کے دوران سنگین وارداتوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث 104 مفرور ان کو گرفتار کیا گیا ۔گذشتہ ماہ ڈکیتی ، چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 20گینگ کے 46ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 45 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔روزانہ کی بنیاد پر ملکی حالات کے پیش نظر سٹی ڈویژن میں سرچ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی