ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب پر صوبوں نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی 

ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب پر صوبوں نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر بریک تھرو،تمام صوبوں نے یکساں تعلیمی نصاب پر مشروط آمادگی ظاہر کردی، عید الفطر کے بعد وزیرتعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی نصاب پر بنی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردیں،لازمی مضامین تمام صوبوں میں یکساں رکھنے کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سفارش کی گئی کہ سرکاری و نجی سکولوں میں نصاب یکساں ہو۔ذرائع کے مطابق عید الفطر کے بعد دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔
یکساں تعلیمی نصاب

مزید :

صفحہ اول -