گوانگ ژو جوہنسبرگ پہلی براہ راست پرواز 19ستمبر سے شروع ہوگی

گوانگ ژو جوہنسبرگ پہلی براہ راست پرواز 19ستمبر سے شروع ہوگی

گوانگ ژو(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو سے جوہنسبرگ جنوبی افریقہ کیلئے پہلی براہ راست فضائی سروس19ستمبر سے شروع ہوگئی،دونوں شہروں کو ملانے والی یہ پہلی براہ راست پرواز ہوگی، گوانگ ژو بائی ین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مطابق اس روٹ پر جنوبی افریقن ائیرویزخدمات فراہم کرے گی۔ جس سے یہ فاصلہ13گھنٹے40منٹ کم ہوجائے گا۔پروازیں ہفتہ میں3روز پیر ،جمعرات اور ہفتہ کو گوانگ ژو سے روانہ ہونگی۔

مزید : علاقائی