مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع

مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع کر دی۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔تفتیشی افسر نے بتایاکہ نیب نے تاحال مفتاح اسمعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیااورسماعت 30مئی تک ملتوی کردی۔

عبوری ضمانت

مزید : صفحہ اول