8 قمار باز ،دو زہریلی شراب فروخت کرنےوالے ملزم گرفتار

8 قمار باز ،دو زہریلی شراب فروخت کرنےوالے ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپورٹر ) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق باٹا پور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تاش جواءکھیلتے ہوئے 8 قمار بازوں کو موقع سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران زہریلی شراب فروخت کرنےوالے ملزمان علی اور عباس کو گرفتار کر کے ملزمان سے 20 لیٹر زہریلی شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ہیئر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 2 شراب فروش نزاکت علی اور ناصر کو گرفتار کر کے ملزمان سے 20 لیٹر زہریلی شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر نے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -