مشعال ملک کی یٰسین ملک سے ملنے کیلئے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست

مشعال ملک کی یٰسین ملک سے ملنے کیلئے اقوام متحدہ کو تحریری درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کی کنٹری ہیڈ آگنیسیو ارتضا سے ملاقات کی جس مشعال ملک نے شوہر یاسین ملک کوجیل میں ملنے کیلئے تحریری درخواست دیدی۔منگل کو مشعال ملک نے بتایاکہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ہیومن رائٹس کمشنر کو بھی خطوط بھجوا دئیے۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں ڈالا گیا ہے جنہیں سیاسی قیدی تو کیا انسانی حقوق بھی نہیں مل رہے۔مشعال ملک نے کہاکہ یایسن ملک کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے،مودی سرکار کا منصوبہ ہے کہ یاسین ملک کو مار دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ یاسین ملک کو کسی قسم کے نقصان کی زمہ دار بھارتی حکومت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں یاسین ملک سے ملنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سے ویزہ اور سیکیورٹی دینے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے،ان کی بہن ان سے ملی ہے جو بہت خوفناک صورتحال بتا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی بیٹی کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،اقوام متحدہ کے علاوہ دیگر عالمی اداروں کو بھی خطوط لکھوں گی۔
مشعال ملک س

مزید :

صفحہ اول -