اراضی کرپشن کا کیس ، لیگی رہنما انجم عقیل کےخلاف فیصلہ محفوظ ، آج سنایا جائےگا 

 اراضی کرپشن کا کیس ، لیگی رہنما انجم عقیل کےخلاف فیصلہ محفوظ ، آج سنایا ...

 اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے لیگی رہنما انجم عقیل کے خلاف نیشنل پولیس فانڈیشن کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا،انجم عقیل خان کیخلاف نیشنل پولیس فانڈیشن کی اراضی میں کرپشن کا کیس ہے ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیافیصلہ (آج)منگل کو دن ایک بجے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سنائے گے ،کیس میں نامزد شریک ملزم شیخ حنان کی طرف سے چوہدری عبدالرحمان اور افراسیاب رانا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔لیگی رہنما انجم عقیل کی جانب سے تنویر اقبال اور شریک ملزم افتخار احمد کی جانب سے چوہدری مشتاق نے دلائل دیے۔ 

 اراضی کرپشن کا کیس

مزید : صفحہ آخر