وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو پلاٹ کا قبضہ دلوادیا گیا

  وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو پلاٹ کا قبضہ دلوادیا گیا

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو ا±س کے پلاٹ کا قبضہ دلوادیا گیا، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے سینئر افسر کو معطل کردیا گیا۔اپریل 2019 میں شہری شہاب حیدر نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی کہ اسے ملکیتی پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا، سی ڈی اے پلاٹ کا قبضہ نہیں دے رہا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے سی ڈی اے کو شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم شہری کا مسئلہ حل نہ کیا گیا نا ہی کسی قسم کا ریلیف دیا گیا۔شہری نے دوبارہ سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی جس پر وزیراعظم آفس نے سی ڈی اے کو غفلت کا نوٹس لینے اور انکوائری کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں سی ڈی اے کے ایک سینئر افسر کومعطل کردیا گیا، کاروائی کے بعد پلاٹ کے قانونی حقدار کو قبضے کا لیٹر بھی دے دیا گیا۔

سٹیزن پورٹل 

مزید : صفحہ آخر