اسلام آباد ہائیکورٹ ،جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پانچوا ریفرنس دائر ،آصف زرداری کل نیب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ ،جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پانچوا ریفرنس دائر ،آصف زرداری ...

اسلام آباد (صباح نیوز) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے پانچواں ریفرنس اسلام آباد احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیداور سیکر یٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزدکیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیاکہ سندھ حکومت کے افسران نے ہاش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔ ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ اے جی مجید نے مناہل مجید کے نام پر بے نامی جائیداد بنائی۔ نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوںسے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔

پانچواں ریفرنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاو¿نٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں ایک اور ریفرنس تیار کیا ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری کو پوچھ گچھ کیلئے 9 مئی بروز جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بلایا گیا ہے جس کیلئے انہیں جے آئی ٹی کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشی ایٹو سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن اس منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا بلکہ کمپنی کے اکاو¿نٹ سے نوڈیرو ہاو¿س کے اخراجات چلائے جاتے رہے۔نیب حکام کے مطابق ہریش اینڈ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی تھی اور اس کیس میں قومی خزانے کو 60 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق سیکریٹری سپیشل انیشی ایٹو اعجاز احمد خان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

زرداری طلب

مزید : صفحہ آخر