تمام یونیورسٹیز کو جلدسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،گور نر پنجاب

  تمام یونیورسٹیز کو جلدسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،گور نر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یونیورسٹیز کے امور کو مو¿ثر طریقہ سے چلانے کیلئے آن لائن فائل ٹر یکنگ سسٹم شروع کیا جائیگا۔ نئی اور پرانی یونیورسٹیز کاچارٹر بھی ایک جیسا کر نے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم سمیت تمام ضرور ی اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت یونیوسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کیلئے بھی اقدامات کرے گی ۔ریسر چ کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے کے گی ،حکومت یونیورسٹیز کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ یونیورسٹی اور طلبہ کی انڈسٹری اور بزنس ورلڈ تک رسائی ممکن بنانا اولین ترجیح ہے۔ ریسرچ کے شعبہ میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور موجودہ ریسرچ کو پالیسی مرتب کرنے میں بھی استعمال کر کے مدد لینی چاہیے۔ یونیورسٹیز کے مسائل کے حل کیلئے میں اور وزیر ہائر ایجوکیشن بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر یں گے۔ کانفرنس کے دوران مختلف وائس چانسلرز کی جانب سے یونیورسٹیز میں تقر ریوں اور تبادلوں سمیت دیگر تدریسی و انتظامی امور کے حوالے سے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر ہائر ایجوکیشن اور میرے سمیت سب کا یہ متفقہ اور حتمی فیصلہ ہے کہ یونیورسٹیز میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کر یں گے اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں کسی کو سیاست کر نے دی جائے گی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ”پنجاب آب پاک اتھارٹی“ بن چکی ہے جسکے ذریعے آئندہ پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یونیورسٹیز کے طالبہ وطالبات اور پروفیسرز سے لیکر ایک گارڈ تک سب کو پینے کا صاف پانی ضرور ملنا چاہیے جسکے لیے یونیورسٹیز میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائے جائیں حکومت بھی آپ سے مکمل تعاون کر یں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی پاکستان کا ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی کے استعمال پر منتقل کیا جائے گا۔

گور نر پنجاب

مزید : صفحہ آخر