کار کے رینٹل پاور ریفرنس سابق ایم ڈی پیپکو کی عبوری ضمانت منظور ، نیب کو نوٹس جاری
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ، درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کارکے رینٹل پاور ریفرنس کے ملزم سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل امجد اقبال قریشی نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کو اسلام آباد آفس میں طلب کر رکھا ہے، درخواست گزار تفتیش میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے مگر خطرہ ہے کہ نیب تفتیش کے دوران گرفتار نہ کرلے۔ اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔
کار کے رینٹل