افغانستان میں دھماکے اور جھڑپیں ،ضلعی پولیس سربراہ سمیت 11اہلکار ہلاک ،3زخمی

  افغانستان میں دھماکے اور جھڑپیں ،ضلعی پولیس سربراہ سمیت 11اہلکار ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹکابل(این این آئی) افغانستان میںبم دھماکے اور خونزیز جھڑپوں کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ،دومحافظوں اورآٹھ سکیورٹی اہلکاروں سمیت11 پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان حکام نے طالبان کے خلاف فوجی آپریشن اور فضائی حملوں میں 23 طالبان شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز افغان صوبہ لغمان کے ضلع علی نگر کے ضلعی پولیس سربراہ سید عارف سادات اپنے دومحافظوں سمیت ا±س وقت سڑک کنارے نصب بم کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگئے جب وہ مسکین آباد کے علاقہ میں سڑک پر جارہے تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں تین دیگر محافظ بھی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر شمالی مشرقی صوبہ تخار کے اضلاع خواجہ بہاو¿ الدین اور داراقد کے مابین واقع علاقہ چارسیخہ میں ایک سرحد ی پوسٹ پر طالبان شدت پسندوں نے شدید حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمدجواد ہجری نے طالبان حملے کی تصدیق کردی جبکہ طالبان نے حملے میں 10پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دریں اثناءافغان حکام نے جنوبہ صوبہ ہلمند کے ضلع مرجاہ میں طالبان کے ریڈ یونٹ کے ایک کمانڈر عطاءاللہ کے کمپاو¿نڈ پر افغان سپیشل فورسز اور انٹیلی جنس ادارے نے دھاوا بول کر 4 طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق کمپاو¿نڈ سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں بھی لیا ہے۔افغان حکام نے وسطی صوبہ میدان وردک کے ضلع سید آباد‘ صوبہ غزنی کے ضلع قاراباغ اور صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں طالبان کے خلاف افغان فضائی حملوں میں 19 طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے جن میں صوبہ میدان وردک میں پانچ‘ صوبہ غزنی میں تین اور صوبہ پکتیا میں گیارہ طالبان شدت شامل ہیں۔
افغانستان

مزید :

صفحہ آخر -