نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرناقابل افسوس ہے، رحمن ملک

نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرناقابل افسوس ہے، رحمن ملک

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ ملک ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہاہے حکومت نت نئے تجربات کر رہی ہے ، نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرناقابل افسوس ہے علاج کہاں سے کرایا جائے یہ ان کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو یک لخت کرکے پنچائیتی نظام کا تجربہ حکومت کرنے جا رہی ہے ملک ایڈیا ازم کی بنیاد پر چلایا جا رہاہے ۔یہی نظام چھ ماہ بعد بیٹھ جائے گا بہتر یہی ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ملکر کوئی نظام لائے اس سلسلے میںپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ صحت کے مسائل لاحق ہیں اور ان کی بیماری پر سیاست کرنا قابل افسوس ہے علاج کہاں سے کرانا ہے یہ ان کا حق ہے ۔

 رحمن ملک

مزید : صفحہ آخر