نیب کوشرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ مل لیا
کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی مزید جائیدادوںکا سراغ لگا لیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل شرجیل میمن کے فرنٹ مین کو نیب نے تحویل میں لیا تھا، تحقیقات کے دوران اظہار حسین نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ فرنٹ مین اظہار حسین سے تفتیش میں شرجیل میمن کی مزید جائیدادوں کا پتا چلا، دوران تفتیش گرفتار ملزم سے دیگر اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
شرجیل میمن کی جائیدادیں