پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم ختم کرنے پر شدید مزاحمت کریگی، مرتضیٰ وہاب

  پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم ختم کرنے پر شدید مزاحمت کریگی، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات ،قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے ٹیکس کی وصولی سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ریونیو کا ہدف پورا نہ کرنے پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے اس کا سبب اٹھارویں ترمیم بتارہے ہیں جو کہ ان پر سوالیہ نشا ن ہے جبکہ سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال میں 127 بلین کی ریکارڈوصولی کی ہے اور ٹارگٹ سے چھ فیصد زائد ریکوری کی گئی ہے وفاقی اور پنجاب حکومت ٹیکس ریکوری میں ناکام ثابت ہوئے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے ریوینیو اہداف میں کمی کا الزام اٹھارویں ترمیم کو دے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دراصل وفاقی حکومت نے ٹیکس ریکوری میں اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے اور وجوہات کچھ اور بتائی جا رہی ہیں اپنی معاشی ناکامی کا الزام اٹھارویں ترمیم کو دینا غیر منطقی اور ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گڈز پر ٹیکس کی وصولی کا اختیار سندھ کو دیا جائے۔ پیپلز پارٹی اٹھارویںترمیم کو رول بیک کر نے کے خلاف ہر اقدام کی شدید مزاحمت کرے گی اور عوام کی بہتری کےلئے مثبت اقدا م کر نے سے گریزا ں نہیں کر ے گی ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفا قی حکومت تسلیم کرے کہ انکے پاس پاکستان کی عوام کی مشکلات کا کوئی حل موجود نہیں ہے پچھلے سال کے مقابلے میں صوبہ سندھ 126.8 ٹیکس جمع کیا ہے یہ 6 % گروتھ ہے پنجاب اور وفاق نے 0% فیصدہے ہم کہتے ہیں کہ ایف بی آر چیف کو تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ انہیں اپنی یو ٹرن کی پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی بدولت عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اس ماہ مقدس میں بھی عوام کو کوئی ریلیف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویںترمیم کو رول بیک کر نے کے خلاف ہر اقدام کی شدید مزاحمت کرے گی اور عوام کی بہتری کےلئے مثبت اقدا م کر نے سے گریزا ں نہیں کر ے گی ۔
مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -