پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ 10مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ ،آر ایل لیٹر جاری

    پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ 10مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ ،آر ایل لیٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈوےلپمنٹ سےل)پرائےوےٹ حج سکےم 2019ءکے لےے گزشتہ سالوں مےں کام کرنے والے حج آرگنائزر کو حج2017ءکے کوٹہ کے مطابق آر ۔ایل لےٹر جاری ہونا شروع ہو گئے،10مئی سے ملک بھر مےں پرائےوےٹ حج سکےم کی بکنگ شروع کرنے کا فےصلہ ،2012ءسے قربانی دےنے والوں کا کوٹہ بڑھ سکا اور نہ 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ 8کامےاب حج آپرےشن کرنے والوں کا کوٹہ دو بسوں کا ہو سکا،وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمےان جاری کشےدگی کم نہ ہو سکی،وزارت مذہبی امور نے پرائےوےٹ حج سکےم کے آر۔ایل لےٹر براہ راست کمپنےوں کے رجسٹرڈ دفاتر مےں بھےجنے کا فےصلہ کر لےا ،پرائےوےٹ حج سکےم کے حج آرگنائزر وزارت مذہبی امور کے فراہم کردہ حج پیکیج کے مطابق بکنگ کر سکےں گے،پرائےوےٹ حج سکےم مےں حج درخواست دےنے والوں کی سہولت کے لےے وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست وزارت کی وےب سائٹ www.hajjinfo.orgپر جاری کر دی، پرائےوےٹ حج سکےم مےں دوسری دفعہ حج کرنے والے بھی حج درخواست دے سکتے ہےںالبتہ انہےں دو ہزار رےال اضافی ادا کرنا ہوں گے،سرکاری سکےم مےں دوسری دفعہ حج کرنے کی اجازت نہےں ہے ،پرائےوےٹ حج سکےم مےں درخواست دےنے کے لےے رےڈ اےبل پاسپورٹ جس کی میعاد 10فروری 2020 تک ہو گی کار آمد ہو گا،پرائےوےٹ حج سکےم کے لےے درخواست دےنے والے کا پاسپورٹ پاکستانی ہو ضروری ہے۔ 
کوٹہ

مزید :

صفحہ آخر -