پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر جتنی قربانیاں دیں ،تاریخ میں ایسی مثال نہیں ،بلاول

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر جتنی قربانیاں دیں ،تاریخ میں ایسی مثال نہیں ...

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکن شہید عبدالرزاق جھرنا کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے کہا ہے کہ شہید عبدالرزاق جھرنا کا عزم اور ثابت قدمی، فقط حق و سچ کی تحریکوں کے کارکنان کا خاصہ ہوتا ہے،پیپلز پارٹی کے شہیدوں و کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گی،ہم دستور کی بالادستی اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ منگل کو شہید عبدالرزاق جھرنا کو آمر ضیاءکے دورِ بربریت کے دوران 7 مئی 1984 میں لاہور میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ شہید عبدالرزاق جھرنا رقص کرتا ہوا پھانسی گھاٹ میں داخل ہوا اور جیئے بھٹو کے نعرے لگاتا تختہ دار پر چڑھ گیا تھا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دیں ہیں، جدید تاریخِ عالم میں ایسی مثال ناپید ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج اگر عوامی حقوق کی جدوجہد ناقابلِ تسخیر ہے تو فقط پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور غیرمتزلزل حوصلے کے باعث ہے۔پارٹی کے شہیدوں و کارکنان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم دستور کی بالادستی اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلاول

مزید : صفحہ آخر