شیخ رشید اور انکے بھتیجے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

    شیخ رشید اور انکے بھتیجے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست ...

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور انکے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ،توہین عدالت کی درخواست صوبائی پاکستان گرلز گائیڈ کمشنر نفیسہ سکندر نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ گرلز گائیڈ آفس راولپنڈی کے لیے فروری 1957 میں ننانوے سال لیز پر زمین حاصل کی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میونسپل کمیٹی کو زمین کی لیز خالی نہ کرانے کا حکم دیا۔عدالت کے حکم کے باوجود شیخ رشید، راشد شفیق ڈسٹرکٹ کمشنر پر جگہ خالی کرانے کے دباﺅ ڈال رہے ہیں ، درخواست میں کہا گیاہے کہ راشد شفیق زچہ بچہ ہسپتال کی پارکنگ کیلئے گرلز گائیڈ آفس کو خالی کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کے ایماءپر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ رشید اور راشد شفیق مسلسل عدالت عظمی کے احکامات کی عدم تعمیل کر رہے ہیں اس لئے دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور صوبائی حکومت کو گرلز گائیڈ آفس کے تحفظ کا حکم دیا جائے ۔ 

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر