ترمیم شدہ قرآن اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست، پی ٹی سی اے کے سربراہ طلب

  ترمیم شدہ قرآن اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست، پی ٹی سی اے کے سربراہ طلب

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گوگل پلے سٹور پرقادیانی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائردرخواست ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو 15مئی تک طلب کر لیاہے ۔جسٹس محمدقاسم خان نے شہری بلال ریاض شیخ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ گوگل پلے سٹور پر قادیانی کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا ،قرآن پاک ترمیم شدہ ہے اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ترمیمی قرآن گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کیا ہے جبکہ ایف آئی اے کو مذکورہ قرآن پاک گوگل پلے سٹور سے ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے،قادیانیوںکا ترمیمی قرآن نہ ہٹانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

اپ لوڈ

مزید : صفحہ آخر