توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس

  توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،عدالت نے درخواست گزار فیصل ناصرسمیت تین درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے محکمہ میں سب انجینئروں کے طور پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ملازمین کو حکومتی پالیسی تحت ترقی نہیں دی جا رہی ہے،عدالت نے انہیںایس ڈی او کے عہدہ پر ترقیاں دینے کی درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی تھی،عدالت کے 27 فروری 2019 ءکے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ،چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

چیف سیکرٹری نوٹس

مزید : صفحہ آخر