چیئرمین پی سی بی کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری 

  چیئرمین پی سی بی کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری 

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی سمیت دیگر سے 9 مئی کو جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری جاوید اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے نے عدالت کو بتایا کہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات نہ ہونے پرعدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا ،جس پرعدالت نے پی سی بی چیئرمین کو گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کروانے کا حکم دیا ،عدالتی حکم کے باجود پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات نہیں کروائے ۔

پی سی بی

مزید : صفحہ آخر